ہلی کھیڑ(بی) کرناٹک پبلک اسکول انگلش میڈیم کے شاندار نتائج
بیدر: 12/اگست (اے ایس ایم) محترمہ جاسمین سرمست پرنسپال صاحبہ کے پریس نوٹ کے مطابق SSLCکے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 10/ا گسٹ کو ہوا۔ کرناٹک پبلک اسکول انگلش میڈیم کی ابتداء ہلی کھیڑ (بی) کے مشہور ومعروف عالم دین حضرت مولانا الحاج مفتی محفوظ احمد قاسمی ؒ نے کی تھی۔ الحمدللہ ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ 10سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ یہ 2019-20کا پہلا بیاچ ہے۔جو ہلی کھیڑ (بی) کے سر زمین پر تاریخی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔کل اسکول نتائج 99فیصد رہا۔2019-20میں طلباء و طالبہ کی کل تعداد18تھی۔ جس میں سے 17طلباء کامیاب جن میں ڈسٹنکشن7جبکہ فرسٹ کلاس10کامیاب ہوئے۔
عظمیٰ تمکینت بنت ڈاکٹر آصف باؤگی ہلی کھیڑ(بی) 87.84حاصل کرتے ہوئے اسکول میں پہلے ٹاپر رہے۔ جنہوں نے کنڑا میں 100/100نمبرات حاصل کئے اسی طرح عائشہ تبسم بنت محمد ایوب سوداگر نے بھی کنڑا 100/100نمبرات حاصل کئے۔ اسی طرح انعم فاطمہ بنت محمد شفیع احمد ڈاکولگی87.52نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ محمد اظہر ولد محمد جبار باؤگی تیسرا مقام حاصل کیا۔جناب الحاج جمال الدین پٹیل فاؤنڈر کرناٹک پبلک اسکول نے ان شاندار نتائج پر سربسجود ہوکر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس نتائج کو انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی و محنتی اسٹاف و اساتذہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔
اس موقع پرکرناٹک پبلک اسکول کے صدر جناب محمد آصف الدین پٹیل نے تمام طلباء وطالبات اور ان کے سرپرستوں خصوصاًامتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انکی یہ محنت کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے یہ مقام حاصل کیا۔ جناب الحاج بشیر الدین پٹیل سرپرست اعلیٰ، الحاج نظام الدین پٹیل اور فیض الدین پٹیل ٹرسٹی نے تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کا شکریہ اداکیا اور مبارکباد دی۔21-2020 کے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اوقات اسکول میں ذمہ داران سے رابطہ پیداکیاجاسکتاہے۔ 08483274513 یا سیل نمبر9448947615, 0742439022 پر بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔