تازہ خبریںخبریںقومی

آر بی آئی کو لوٹنے سے معیشت تباہ ہو جائے گی: کانگریس

آر بی آئی کے ذریعہ 1.76 لاکھ کروڑ روپے مودی حکومت کو دیے جانے کی خبروں پر کانگریس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آر بی آئی کے ذریعہ حکومت کو دیا گیا 1.76 لاکھ کروڑ روپیہ تقریباً وہی ہے جو 2019 بجٹ کے اعلان سے غائب ہے۔

کانگریس نے سوال پوچھا ہے کہ آخر وہ پیسے خرچ کہاں کیے گئے؟ اسے بجٹ میں دکھایا کیوں نہیں گیا۔ کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس طرح سے آر بی آئی کو لوٹا جاتا رہا تو آگے بھی ہماری معیشت ایسے ہی تباہ ہوتی رہے گی اور بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں گراوٹ ہوتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!