آر بی آئی نے 1.7 لاکھ کروڑ مرکزی حکومت کو دینے کا کیااعلان
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے بورڈ کی پیر کے روز میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سالانہ اکاؤنٹس کو آخری شکل دینے سے متعلق گفت و شنید ہوئی۔ آر بی آئی کے سابق گورنر بمل جالان کی صدارت میں تشکیل کمیٹی کی رپورٹ میں سنٹرل بینک کے ریزرو فنڈ اور اس کا منافع حکومت کو منتقل کیے جانے سے متعلق سفارش کی گئی ہے۔
اس کے بعد آر بی آئی نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ حکومت کو 1.7 لاکھ کروڑ روپے دے گی۔ آر بی آئی کے سنٹرل بورڈ نے 1 لاکھ 76 ہزار کروڑ سے زیادہ پیسہ مرکزی حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں 123414 کروڑ سال 19-2018 کا سَرپلس اور 52637 کروڑ باقی راستوں سے آیا پیسہ شامل ہے۔