چدمبرم 30 اگست تک سی بی آئی حراست میں رہیں گے
سی بی آئی عدالت نے چدمبرم کی سی بی آئی حراست کی مدت بڑھا کر 30 اگست کر دی ہے۔ حالانکہ پی چدمبرم کے لیے ای ڈی معاملے میں گرفتاری سے راحت جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں چدمبرم معاملے کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔ آج چدمبرم کے وکیل کپل سبل کی بحث پوری ہوئی، باقی کی دلیل سپریم کورٹ نے سبل کو تحریری شکل میں کل کورٹ میں جمع کرنے کو کہا ہے۔