تازہ خبریںخبریںقومی

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹا دی گئی

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔ مسٹر سنگھ كو اگرچہ زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی ۔وزارت داخلہ کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم اور سابق وزرائے اعظم کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

وزارت داخلہ کے افسر نے پیر کو بتایا’’موجودہ دورکاسکیورٹی جائزہ معمول کے مطابق ہونے والا ایک پیشہ ورانہ کام ہے ۔ یہ سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے پر مبنی ہے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو زیڈ پلس سکیورٹی ملتی گی‘‘۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی ایس پی جی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

اس کے بعد اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور گاندھی خاندان کو ہی ایس پی جی سکیورٹی جاری رہے گی۔ اکتوبر 1984 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985 میں ایس پی جی قائم کی گئی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!