بیدرسے نکلی پرکاش یاترا بیجاپور پہنچی
بیدر: 24/اگست (وائی آر) ملک گیر یاترا پربیدر سے 2/جون کونکلی گرونانک پرکاش یاترا مختلف ریاستوں سے ہوتے ہوئے مہاراشٹر سرحد سے اب کرناٹک کے گلبرگہ میں داخل ہوتے ہوئے بیجاپور پہنچ چکی ہے۔
جس وقت550ویں یوم پیدائش کی گرونانک پرکاش یاترا تاریخی شہر بیجاپورپہنچی وہاں کے مسلم نوجوانوں نے اس یاترا کااستقبال کیا۔ انھوں نے سکھ بھائیوں کو منرل واٹر پیش کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یہ اطلاع بیدر کے گردوارہ پربندھک کمیٹی بیدر نے دی ہے۔ اور بتایاہے کہ گرونانک پرکاش یاترا ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں بیدر پہنچے گی۔ جہاں 11,10اور 12نومبر کو سہ روزہ یوم پیدائش تقاریب منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی مسلمانوں نے گرونانک پرکاش یاترا کا استقبال بڑی گرمجوشی سے کیاہے۔