ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: میراروڈ کےشعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی نے تیارکیا 2سالہ منصوبہ، کئی کاموں کوترجیح بنیاد پرعمل آواری کا کیا فیصلہ

ممبئی: 24/اگست- ساجد محمود شیخ سیکرٹری شعبہ خدمت خلق کی اطلاع کے مطابق ممبئی سے جڑے میرا روڈ علاقے میں جماعت اسلامی کی مضبوظ شاخ قاٸم ہے۔ اور شعبہ خدمت خلق بھی بہترین اور مثالی انداز میں قاٸم ہے۔ علاقہ کے لوگ بھی شعبہ خدمت خلق کے کاموں کو سراہتے ہیں۔ اور برادران وطن بھی ان کاموں کو پسنديدگی کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ جماعت کے خدمت خلق کے کاموں کا عرصہ بیس سالوں پر محیط ہے.سارے مسلمان بلا تفرق مسلک و مکتب فکر کہ جماعت کوان کاموں میں ساتھ دیتے ہیں۔

مقامی جماعت کی دو سالہ میقات شروع ہونے پر دو سالہ منصوبہ بندی کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں شعبہ خدمت خلق کی ایک نشست بروز سنیچر بتاریخ 24 اگست کو جماعت کے دفتر اسلامک سنٹر میراروڈ میں رکھی گٸی۔ اس میں شعبہ کے تقریباً سبھی اراکين نے شرکت کی۔ مجوزہ دوسالہ منصوبہ تیار کیا۔ جو بعد امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر کی نظر ثانی و منظوری کے بعد منصوبہ کی شکل اختیار کرلے گا۔

اس مجوزہ منصوبہ میں روایتی سرگرمیاں جو عام طور انسانوں کو درپیش مساٸل میں ان کی امداد کے لۓ کی جاتی ہیں ۔ ماہ رمضان میں معاشی طور پر پسماندہ 150 گھرانوں میں راشن کی تقسیم، غریب بے سہارا بیوہ خاتون پر مشتمل 20 گھروں میں ماہانہ راشن کی تقسیم، ماہ رمضان میں زکواۃ و فطرہ کا اجتماعی نظم اور عید سے قبل ضرورت مندوں میں تقسیم، عید قرباں کے موقع پر قربانی کے گوشت (صرف بکرے ) کا نظم اور غرباء میں تقسیم، حسب ضرورت طبی امداد، مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی تدابير کے لۓ طبی لیکچر کا اہتمام ،مفت میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ،بیماروں کی تیمارداری و عیادت کی خاطر اسپتالوں کے،دورے، بے سہارا اور تنہائی کا شکار لوگوں کی دلجوئی کے لۓ اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بلڈ ڈونرس فورم کا قیام، میت کو غسل دینے اور تجہیز و تکفين کے مراحل کی تربیت دینے کے لیےکارکنان کے ورکشاپ کا انعقاد، غریب و پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کیلۓ ٹیلرنگ کلاس کی دوسری بیچ کا اجرا، جیسی مستقل سرگیوں کی انجام دہی کو منصوبہ میں جگہ دی گٸی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بالخصوص ملت اسلامیہ و بالعموم عام انسانوں کو درپیش معاشی بدحالی کے پیش نظر کچھ مخصوص کاموں کی نشاندہی بھی منصوبہ میں کی گٸی ۔

میراروڈ کی سطح پر ایک پبلک گاٸیڈینس سینٹر قاٸم کیا جائےگا جس میں بنیادی دستاویز کی تیاری کے علاوه حکومت کی معاشی و تعلیمی اسکیموں کی معلومات فراہم کی جائےگی ۔

غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں اور گھریلو خادموں کے لۓ ایک ایمپلاٸمینٹ ایکسچینج قاٸم کیاجاۓگا جس کی خدمات مفت میں فراہم کی جاۓگی ۔

بیروزگار نوجوانوں کےلیے روزگار میلہ کا انعقاد اور جاب پورٹل بنایا جائےگا۔ اسکول فیس ،ریلوے و دیگر سرکاری ملازمتوں کی رہنمائی کے لۓ ورکشاپ کا انعقاد اور کم پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی تربیت کے لۓ اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد دیگرغیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے کیا جائےگا۔ شرعی بنیادوں پر ایک بلاسودی سوسائٹی کا قیام عمل میں آئے گا ۔

عوام الناس سے گذارش ہیکہ جماعت کے ان فلاحی میں حسب استعداد مالی واخلاقی تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!