بلڈانہ ضلع کے دھاڑ میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری، 3 گرفتار 2 فرار
بلڈانہ: 22اگست (ذوالقرنین احمد) بلڈانہ ضلع کے دھاڑ کی ۱۴ سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ ۵ جوان لڑکوں نے اجتماعی عصمت دری کی یہ سنسنی خیز معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرہ کی شکایت پر دھاڑ پولس اسٹیشن میں الگ الگ دفعہ کے خلاف گناہ درج کرکے ۳ مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق دھاڑ کی رہنے والی ۱۴ سالہ لڑکی مہکر تعلقہ کسی رشتے دار کے گھر گئی تھی، جو ۲۰ اگست کو مہکر سے نکل کر رات ۸ بجے کے قریب دھاڑ کے بس اسٹاپ پر پہنچی تب دھاڑ کے ۵ بدمعاش مجرموں نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے اپنے ساتھ جبراً جالنہ ضلع کے تعلقہ جعفرآباد لے گئے اور وہاں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔
۲۱ اگست کی صبح ۴ بجے کے قریب جعفرآباد پولس کے کچھ اہلکار رات میں گشت کر رہے تھے۔ تب انہیں ۵ مجرموں کے ساتھ لڑکی نظر آئی جن سے تفتیش کرنے پر انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
سبھی مجرم ایک سماج کے تھے اور متاثرہ دوسرے سماج کی ہونے کی وجہ سے جعفرآباد پولس کو معاملہ کچھ گڑبڑ محسوس ہونے پر اسکی خبر دھاڑ پولس کو دی گئی۔ دھاڑ پولس جعفرآباد آکر لڑکی کو اپنے ساتھ دھاڑ لے آئی۔ لڑکی سے مزید معلومات حاصل کی جس میں لڑکی نے اپنے اوپر ظلم زیادتی ہونے کی معلومات دی۔
دھاڑ کی متاثرہ کی شکایت پر دھاڑ کے رہنے والے پانچوں مجرموں کے خلاف کڈنیپنگ اور عصمت دری کے جرم میں دفعہ ۳۶۳، ۳۷۶ (ڈی) اور پوکسو قانون کے تحت ۲۱ اگست کو گناہ درج کر کے پولس نے مجرم گنیش امیش جادھو،(۲۲)، شوبھم جیون پانڈے ( ۲۱)، راہول گجانن لوکھنڈ ( ۲۲) کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ دو مجرم فرار ہے۔
پولس نے گرفتار تینوں مجرموں کو آج بلڈانہ کورٹ میں پیش کیا جنہیں ایک دن کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ فرار ۲ مجرموں کو پکڑنے کیلے پولس کی ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔ ایسی جانکاری بلڈانہ ضلع پولس ادھیکاری سندیپ پکھالے نے دی ہے۔