فوٹوگرافی ڈے پر مبارکباد
بیدر: 19/اگست (وائی آر) جناب عبدالعزیز راجپوت ایک سیاح اور خصوصاً بیجاپور کی تاریخی عمارتوں سے متعلق ماہرمؤرخ ہیں۔ بیدر بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔ کبھی تاریخی حوالوں کے لئے، کبھی تاریخی مورتیوں کے لئے اور کبھی تاریخ پر سیمیناروغیرہ میں شرکت کے لئے۔
آج 19/اگست کو انھوں نے 180ویں بین الاقوامی فوٹوگرافی دن کے موقع پر بیدر کے بہمنی سلطنت کے بادشاہ ہمایوں کے مقبرے پر موجودآدھی سے زیادہ ٹوٹی ہوئی گنبد کی تصویر کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں کو بین الاقوامی فوٹوگرافی دن کی مبارک باد پیش کی ہے۔
جس پران کے چاہنے والوں نے بھی انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ عبدالعزیز راجپوت بھی خود ایک اچھے فوٹوگرافر ہیں۔