علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرضلع پنچایت کے سی ای او مہانتیش بیڑگی نے کئی پی ڈی او کومعطل کردیا

بیدر: 19/اگست (وائی آر) فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی، حکومت کے قواعد کوتوڑنا، اور قوانین سے باہر جاکر رقم خرچ کرنا، رقم میں خرد برداور دیگر الزامات کے تحت ضلع بیدر کے 4پی ڈی او کو ضلع بیدرپنچایت کے سی ای او مہانتیش بیڑگی نے معطل کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پمپ سیٹ خریدی، پانی کے سامان کی خریدی، اور نالے کی صفائی میں خرد برد اور درخواستوں میں ہیرپھیر، قواعد کے خلاف جاکر رقم خرچ کرنے میں ہیرپھیر کرنے کے الزامات کے تحت گریڈ 2کے سکریڑی اور کمل نگر گرام پنچایت کے انچارج پی ڈی او سبھاش پھولے کو 16اگست کو معطل کیاگیا۔ برورگرام پنچایت میں 14ویں فائنانشیل اسکیم کے مالیہ میں پوری طرح خرد برد کرتے ہوئے قواعد کے باہر جاکر خر چ کرنے پر برورگرام پنچایت کے پی ڈی او اور اسی کے ساتھ بھالکی تعلقہ کے جوڑدابکہ گرام پنچایت کے پی ڈی او سنتوش سوامی کو 14/اگست کو ضلع پنچایت سی ای و نے معطل کردیاہے۔

کمل نگر گرام پنچایت میں 14ویں فائنانشیل اسکیم کے تحت رقم میں خرد برد اور قواعد کی خلاف ورزی پر بھالکی تعلقہ سدیشور گرام پنچایت پی ڈی او ونود کلکرنی کو 16/اگست کو معطل کیاگیا۔

اسی طرح ان ہی الزامات کے ساتھ مرکھل گرام پنچایت کے گریڈ 2سکریڑی جیتندر کو 14اگست کو ضلع پنچایت سی ای او نے معطل کردیاہے۔

سی ای اونے اس موقع پر کہاکہ گرام پنچایت کےافسران کو چاہیے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کام کیاجائے۔ اگر ایسا نہیں کیاگیاتو کارروائی کی جائے گی۔ تمام افسران تک یہی ہدایت پہنچائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!