بسواکلیان: زبردست بارش اور پانی کے بہاوٴ سے ہزاروں ایکڑ پر محیط فصل کا بھاری نقصان
بسواکلیان: 17/ستمبر (ایم این) بسواکلیان تعلقہ میں گذشتہ دنوں ہونے والی زبردست بارش سے عوام بلخصوص کسان پریشان ہیں، تعلقہ بسواکلیان کے گاؤں کھرڈا (کے) کے گونڈوری نالہ میں پانی کے زبردست بہاوٴ سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر مشتمل فصلیں برباد ہوگئی ہے۔ گاؤں میں تمام کھیتوں کی اراضی پر آنے والی تمام فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، ہزاروں کاشت کاروں پریشان ہیں۔ مقامی عوام اور کسانوں نے تمام متعلقہ نمائندوں اور عہدیداروں سے اس جانب توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گونڈوری نالہ کی وجہ سے ہر سال موسم بارش میں یہاں کے کسانوں اور عوام کو اس مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر مقامی عوام نے عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں سے توجہ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔