ذکریٰ اُردو اسکول بسواکلیان میں جشن یوم آزادی
بسواکلیان : شہر کے معروف اُردو تعلیمی ادارے ذکریٰ اُردو ہائیرپرائمری و گرلز ہائی اسکول میں 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پروگرام منعقد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا بعد ازاں ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان کے ہاتھو ں پرچم کشائی انجام پائی۔
طلباء کی جانب سے اس موقع پر حمد،نعت،قومی گیت کے علاوہ دیگر ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ذکریٰ گرلز ہائی اسکول نے افتتاحی کلمات پیش کئے جس میں پروگرام منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالی گئی۔
محترمہ ناہیدہ انجم صدرِ معلمہ ذکریٰ پرائمری اسکول کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔ محمد نعیم الدین صاحب نے اس موقع پر اظہار خیال فرماتے ہوئے تمام حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس تعلیمی ادارے کے قیام کا مقصد بیان کیا۔
ڈاکٹر ایم کریم صاحب نے صدارتی خطاب میں جنگ آزادی سے متعلق اظہار خیال فرمایا۔ عبد المقیم چابکسوار ،محمد کلیم گوبرے کے علاوہ تمام اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ محترمہ وسیمہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔