بسواکلیان: ماحولیات سے متعلق عوامی بیداری کے لیے نکالی گئی ریالی
بسواکلیان : گذشتہ روز گرین کرناٹک یوجنا کے تحت بسواکلیان کے یاتری نواس میں ونا اُتسو پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت دفتر سے ایک ریالی نکالی گئی، جس میں رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائن راؤ، یشودا نیلکنٹ راتھوڑ صدر تعلقہ پنچایت، گیانندر گنگاور اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان،شریمتی ساوتری سلگار تحصیلدار بسواکلیان،مہیندر کمار فاریسٹ افسر،امیر الدین صدر لکڑی مشین یونین بسواکلیان کے علاوہ شہر کے مختلف اسکولوں کے طلباء موجود تھے۔
اس ریالی کا مقصد عوام میں ماحولیات کے تئیں بیدار پیداکرنا تھا۔ ہر گھر میں ایک درخت لگانا،ہر اسکول میں گارڈن بنانا،ہر گاؤں اور شہر میں ایک مرکزی گارڈن بنانا،بہتر ہوا اور پانی کیلئے درختو ں کی حفاظت کرنا وغیرہ کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی گئی۔
یہ ریالی تعلقہ پنچایت آفس سے گاندھی چوک،امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے یاتری نواس پہنچی جہاں پر جلسہ عام میں منعقد ہوا جس سے رکن اسمبلی کے علاوہ دیگر افراد نے خطاب کیا۔