علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

18/اگست کوبیدر میں جماعت اسلامی ہند، ضلع بیدر کا تنظیمی و تفہیمی اجلاس

بیدر: 17اگست (اے این ایس) جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کی نئی میقات کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی پالیسی اور پروگرامز کی تفہیم کے لئے ایک روزہ تنظیمی وہ تفہمیی اجلاس برائے وابستگان و ذمہ داران جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔

ضلعی سطح کا یہ ایک روزہ پروگرام رحمت فنکشن ہال، بیدر میں 18/اگست 2019 بروز اتوارصبح 11 تا 5 بجے تک منعقد کیا جائےگا۔ تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوگا، جبکہ افتتاحی کلمات جناب محمد اکرم علی صاحب ناظم ضلع بیدر پیش کریں گے۔ پالیسی پروگرامس کے متعلق مرکز کا ویڈیو شرکاۓ اجلاس کو بتایا جائے گا۔

بعد اذاں تفہیمی اجلاس میں شعبہ دعوت، شعبہ اسلامی معاشرہ، شعبہ امت کا تحفظ وترقی، شعبہ ہندوستانی سماج، شعبه قیام عدل وقسط شعبہ تز کیہ و تربیت اور شعبہ تنظیم سے متعلق پالیسی کی تفہیم اور پروگرامز کو مختلف ذمہ داران تشریح و وضاحت کریں گے۔

خواتین میں کام کی ذمہ داری، خدمت خلق اور فکر اسلامی کا فروغ جیسے موضوعات پر ذمہ داران خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ اوپن سیشن بھی ہوگا جس میں حاضرین حصہ لیں گے۔ اختتامی خطاب ودعا پر اجلاس اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

اس موقع پرجناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی بیدرنے ضلع بھر کے ذمہ داران اور جماعت کے ذیلی تنظیموں کے وابستگان سے وقت مقررہ پر شرکت فرما کر اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!