علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

یتیم بچوں کوراکھی باندھ کرگرونانک پبلک اسکول کی طالبات نے منایا راکھی تہوار

بیدر: 17/اگست (وائی آر) بہن۔ بھائی کے مضبوط اور مقد س رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی یاددہانی کے لئے رکشابندھن تہوار منایاجاتاہے۔ اس سال 15/اگست کو یہ تہوار منایاگیا۔ سی ای اے کے انچارج شریمتی بھاگیہ شالی خانہ پورے نے بتایاکہ رکشا بندھن صرف بہن۔ بھائی کے رشتوں تک محدود نہیں ہے، اس دیش میں دین دلت، اور غریبوں کی حفاظت کرنا بھی رکشا بندھن میں شامل ہے۔

شہر کے نہرواسٹیڈیم کے پاس واقع گرونانک پبلک اسکول کے طلبہ کے لئے رکشابندھن پروگرام منعقدکیاگیا۔جس کے مطابق انھوں نے میلورراستے پرواقع یتیم خانہ پہنچ کر وہاں کے یتیم بچوں کو راکھی باندھی کر انسانیت کا ثبوت دیا۔ طالبات نے پہلے سے خرید کر لائی ہوئی راکھیوں کو ان بھائیوں کے ہاتھوں پر باندھا۔

گرونانک اسکول کی پرنسپل شریمتی پونا پریانے بتایاکہ پلاسٹک سے پاک بھارت بنانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہماری جوابدہی میں شامل ہے۔ بچوں کو پتے کی بات بھی بتائی کہ بھلے کسی بھی قسم کی چیزیں خریدیں لیکن اپنے گھرسے کپڑے کی تھیلیاں ضرور لے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!