علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جماعت اسلامی ہند، بیدرنے سیلاب متاثرین کے لیےجملہ67 ہزار987 روپیےریلیف فنڈ جمع کیا

بیدر: 17/اگست (اے این ایس) شمالی کرناٹک کے سیلاب سے مختلف اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں پرکئی افراد کی اموات اور بے شمار مالی نقصان ہوا ہے۔ ان متاثرہ افراد کے لیے جماعت اسلامی ہند، بیدر کے رفقاء نے شہر کے مختلف مساجد میں جمعہ کے موقع پر ریلیف فنڈ جمع کرنے کا اہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد محمدی سے 7,823 روپیے، مدینہ مسجد سے 7,398 روپیے، جامع مسجد 6,631 روپے، مسجد ابراہیم سے 6,300 روپیے، مسجد الہی سے 5,050 روپیے، مسجد سوداگران سے 4,930 روپیے، مسجد محمود گاوان سے 2,624 روپیے، مسجد نور محمدی سے 2,341 روپیے، مسجد محمودیہ سے 2,050 روپیے، مسجد اسحاق 1,510 روپیے، اصحاب خیر سے 1,300 روپیے، مسجد بیدری نواب سے 1,132 روپیے، مسجد رٹکل پورہ سے 1,020 روپیے، مسجد فرش پورہ سے 915 روپیے، مکی مسجد سے 200 روپیے اور جامع مسجد چٹہ سے 340 روپیے جمع کیے گئے۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بیدرمیں جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم HRS نےعیدگاہ سے 16,543 روپیے ریلیف فنڈ جمع کیا تھا۔

اس طرح بیدر سے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے جملہ67,987 ریلیف فنڈ جمع کیے گئے یہ رقم جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے اکاؤنٹ میں جمع کردیئے گئے۔

اس موقع پر جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے تمام اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی۔ اسی طرح عید الاضحیٰ کے موقعہ پر قربانی کے چرم جماعت اسلامی ہند بیدر کے شعبہ خدمت خلق میں جمع کرنے والے احباب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے جزائے خیر کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!