بیدرضلع بیدر سے

اسکولس اور کالجز کے طلبہ کی فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے: ایس آئی او

ایس آئی او بگدل کی ایک وفد نے بیدر ساوٴتھ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور سے ملاقات کرکے پیش کی یاداشت، ریاستی اسمبلی میں اس اہم ایشو کو اُٹھانے وفد نے کی اپیل

بیدر: 18/اگست (پی آر) ایس آئی او بگدل کی ایک وفد نے بیدر ساوتھ کے ایم ایل اے مسٹر بنڈپا قاسم پور سے ملاقات کرکے ایک یاداشت پیش کیا۔ ریاست میں کورونا وائرس سے بہت سے طالب علم یتیم ہوگئے ہے۔ اور بہت سے لوگ ریاست بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور مالی مشکلات کی وجہ سے موجودہ تعلیمی چیلینجوں کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے قرض لینے اور ادائیگی کی متحمل نہیں ہیں، کورونا وائرس کی وبا سے پورا تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے، اور طلباء کی تعلیمی پیش رفت پر منفی اثر ڈالا ہے۔

یادداشت میں بتایا گیا کہ ‘تعلیم آئین کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اور یہ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ہم اس یاداشت کے ذریعے حکومت سے پہلا یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جن طلبہ کے والدین کوویڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ان طلباء کو اسپیشل اسکالرشپ اور اعلی تعلیم میں مفت داخلہ دیا جائے۔

دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ پرائمری تا پوسٹ گریجوئیشن طلبہ کے لئے جو سرکاری امدادی اور غیر امدادی تمام اسکول، کالجوں میں سالانہ اور امتحانی فیس کو 50 فیصد رعایت دی جائے اور فیس کو قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔

اس موقعہ پر بنڈپا قاسم پور ایم ایل اے نے طلبہ کے وفد یہ تیقن دلایا کہ ان مطالبات کو حکومت تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے۔ وفد میں محمد زبیر پاشاہ (صدر مقامی)، محمد عاکف الدین (یونٹ سکریٹری)، شیخ محسن، محمد زبیر احمد، محمد ضیا، محمد معز الدین شامل تھے۔

واضح رہے ایس آئی او کے کارکنان ریاست بھر میں اس معاملہ کو لےکر مقامی ایم ایل ایز سے ملاقات کررہے ہیں، اس جانب خسوصی توجہ دینے اور حکومت کو اس معاملہ میں سنجیدہ عملی اقدامات اٹھانے کی پر زور اپیل کررہے ہیں۔ جس کی طلبہ برادری کے علاوہ سنجیدہ شہریان بھی ایس آئی او کے اس اقدام کی ستائش اور موجودہ حالات میں طلبہ کا ایک اہم مسئلہ کو حکومت کے سامنے پیش کرتے ہوئے عملی اقدامات کو وقت کی اہم ترین ضرورت بتارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!