علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر میں ”ترنگا ریلی“ سابق وزیر بنڈپاقاسم پور نے دکھائی ہری جھنڈی

بیدر: 13/اگست (وائی آر) آج 13/اگست کو کرانتی ویر سنگولی رائنا یووا بڑگا کی جانب سے 73ویں یوم آزادی اور 221ویں سنگولی رائنا کے یوم پیدائش پر 1511میٹر کا ترنگایاترا مہاتما بوم گونڈیشور چوک سے نکالی گئی۔ جو بسویشور چوک، بھگت سنگھ چوک، امبیڈکر سرکل، ہرلیہ چوک، کنڈامبے چوک سے سنگولی رائنا چوک سے ہوتا ہوا سائی ہائی اسکول پر اختتام پذیر ہوا۔

اس یاترا کو سابق وزیر بنڈپاقاسم پور نے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس ترنگایاترا میں ضلع پنچایت راکن بابور اؤ ملکاپورے، راجا رام چٹا، کروے یووا سینے کے ریاستی صدر ہریش، ابھیشیک شیونا،ماڑپا اڈسارے، دیویندر سونی، سنگھ کے صدر گوپی اکھیلکر، کے ڈی گنیش، سنتوش جوڑدابکے، انیل ہوگیری، سریش ہوگیری، دیپک چدری، انیل چلرگی، پرساد پاٹل چمکوڑ، وشال ہوننا کمٹھانہ، آنند کمٹھانہ، ویجناتھ ایم پی وجے کمار اور غیرہ موجودتھے۔

بیدر شہر کے اسکول اور کالج کے طلبہ ترنگایاترا میں حصہ لیا۔ مالنگ رائے نے نظامت کی۔ کنٹپا نے استقبال کیا۔ سنتوش جوڑدابکے نے اظہار تشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع گوپی (نوین) ایکھیلی کر صدر کرانتی ویر سنگولی رائنا یووا بڑاگا بیدر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!