بیدر کی تنظیموں نے شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کے لئے 64,071 روپئے جمع کیا
بیدر: 13/اگست (وائی آر)شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کے لئے محمد علیم الدین فاؤنڈیشن، یاران ادب اور مومنٹ آف جسٹس نامی تنظیموں نے مل جل کرنمازعیدالاضحی کے موقع پر شہر کی مختلف مساجدا ور عیدگاہ محمدآباد بیدر شریف کے مصلیان سے64,071روپئے چنداجمع کیا۔
عیدگاہ محمدآباد بیدر شریف سے 51,797، مسجد ابراھیم چیتہ خانہ بیدر سے 3334روپئے، مسجد رٹکل پورہ بیدر سے 5700روپئے، مسجد محمودگاوان ؒسے 1641روپئے سے، اور مسجد احمد شاہ ولی بہمنی ؒ اشٹور سے 1599روپئے جمع کئے گئے۔
ان جمع کرنے والوں میں جناب محمد اسدالدین، جناب محمدیوسف رحیم بیدری، جناب سید سرفراز ہاشمی، جناب عظیم بادشاہ، جناب شیخ انصار، جناب عرفان پٹھان،جناب لئیق ٹیلر، جناب ناصر خان، جناب حسن عرف لڈو، عابدعلی، جناب مقصود خان، اور جناب عامر ریگل، عمران NDP، سراج الحسن شادمان، محمدسلطان،محمدمعاذ(ہمناآباد)، محمد ابوبکر اسحق وغیرہ شامل رہے۔
محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن کے مینجنگ ٹرسٹی جناب محمداسدالدین، یاران ادب کے جنرل سکریڑی محمدیوسف رحیم بیدری اور جسٹس آف موومنٹ کے چیرمین سیدسرفراز ہاشمی نے شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کاتعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ اداکیاہے۔اور ان کے مال میں خیروبرکت کی دعا کی ہے۔