علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان: ہزاروں فرزندانِ توحید نے عیدگاہ میں خشوع وخضوع کے ساتھ نماز عید الاضحی ادا کی

بسواکلیان: 13اگسٹ (ایم این) ہزاروں فرزندانِ توحید نے عیدگاہ میں خشوع وخضوع کے ساتھ نماز عید الاضحی ادا کی۔ حافظ نصیرالدین جناب امام و خطیب مسجد ابراہیمیہ نے نماز عید سے قبل عیدگاہ میں امت مسلمہ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے عالمی و ملکی حالات میں سنت ابراہیمی اور حضور ﷺ کے اسوائے حُسنہ کو اختیار کرنا اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محمدیوسف نیلنگے نے مختصراً قربانی کے متعلق بتاتے ہوئے جانور کی احتیاط سے قربانی کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر بسواکلیان کے معزیزین کے علاوہ جناب میراقبال علی، جناب مرزا انور بیگ، جناب یونس صاحب، جناب شیخ سعود صاحب و برادران، اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جناب حافظ میرفرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد نے نماز عید الاضحی پڑھائی۔

رکن اسمبلی بسوا کلیان بی۔ نارائین راؤ عیدگاہ کے باہر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انکے علاوہ صدر کانگریس جناب نیلکھنٹ راتھوڑ، سرکل انسپکٹر یاتنور ، سب انسپکٹر پولس سنیل کمار اور اور پولیس کی بھاری جمیعت موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!