ریاستوں سےمہاراشٹرا

قربانی کا گوشت مستحق غریبوں میں تقسیم کا اجتماعی نظم: جماعت اسلامی ہند میرا روڈ کی ایک منفرد کوشش، عوامی ستائش

ممبئی: ممبئی شہر سے جڑے میراروڈ علاقہ میں جماعت اسلامی کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے گوشت کا اجتماعی نظم کیا گیا۔

جن گھروں میں فریضہ قربانی ادا کی گئی وہ لوگ غریبوں کے حصہ کا گوشت جماعت کے دفتر اسلامک سینٹر میں لاکر جمع کرتے ہیں۔ اور جن لوگوں کو رمضان مہینہ میں ضروری تحقیق کےبعد فطرہ تقسیم کیا گیا تھا، انہیں لوگوں میں قربانی کے گوشت کو تقسيم کیا گیا تاکہ کوئی عید والے دن بھی گوشت سے محروم نہ رہ جاۓ۔ اور حقدار تک اس کا حق پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ اپنی نوعیت کی یہ منفرد سرگرمی جماعت اسلامی میراروڈ گذشتہ تین سالوں انجام دے رہی ہے۔ جبکہ رمضان مبارک میں معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اناج کی تقسیم فطرہ کا اجتمائی نظم یتیم بچوں کی اسکول فیس کی اداٸیگی بیواٶں میں ماہانہ راشن کی تقسیم یہ جماعت کی مستقل سرگرمی ہے۔

جماعت اسلامی کے اس اقدام کو عوامی طور پر قدر کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے، اور قابل ستائش اقدام ماناجا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال ان کاموں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!