علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان میں ٹیپو جینتی سےحکومت کی دستبرداری کے خلاف 20اگست کواحتجاجی بائیک ریالی

بسواکلیان: حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کی یومِ پیدائش حکومت کی جانب سے دستبردار ہونے پر بسواکلیان قلعہ سے برائے قدیم تحصیل آفیس سے ایک احتجاجی بائیک ریالی زیرِ صدارت شیخ۴ؤمتعن چاؤش صدر ٹیپو سلطان چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے نکالی جائیگی۔

جسمیں مختلف تنظیموں ٹیپو سلطان بائیز اور دیگر تنظیمیں اس جلوس میں موجود ہونگے جو تپرانت آئی بی پر جاکر اختتام پذیر ہوگا۔ جہان پر تحصیلدار کو یہاں کے عوام کے احساسات پر مشتمل ایک میمورنڈم دیا جائیگا۔

حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی یومِ پیدائیش کو دوبارہ بحال کریں۔اور حکومتی سطح پر اسکو عمل میں لائیں۔ سید بابر ٹیپو سلطان ابھیمانی بائیز سوسائیٹی نے بھی اس میں شامل ہوکر میمورنڈم پیش کریگی۔سید بابر نے بتایا کہ ٹیوپ سلطان شہید ایک عظیم مجاہد آ زادی ہیں جو صفح اول کے مجاہد آزاد مانے جاتے ہیں۔انہوں نے ملک کی آزادی اور ملک میں انگریزوں کے قدم کو روکنے کے لئے اپنی جان شہادت دے دی۔

لیکن ا نگریزوں کے قدم کو آخری وقت تک روکنے کے لئے اپنی شبانہ روز کوشیشیں کی ہیں ایسے مجاہد آزادی کے لئے ہمارا سلام اور انکی عظیم شخصیت کے زندگی اور انکے افکار و خیالات کو اپنانا موجودہ دور میں ایک اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقعہ پر نوجوانوں کو اس احتجاجی مطالباتی تحریک میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوکر کامیاب بنانے اور حکومت کرناٹک کو اپنے احساسات سے آگاہ کرانےکی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!