تازہ خبریںخبریںقومی

دہلی: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی: اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی نے پیر کی شب خفیہ ایجنسیوں اور پولس کے ہوش اڑا دیے۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولس نے اطلاع دینے والے شخص کو شکنجے میں لے لیا۔

پولس کے ذریعہ پکڑے جانے پر مشتبہ افراد نے اس بات سے ہی انکار کر دیا کہ اس نے ہوئی اڈے کو بم سے اڑا دینے جیسی کوئی اطلاع دہلی پولس کنٹرول روم کو دی۔

دیر شب واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آئی جی آئی ہوائی اڈے کے پولس ڈپٹی کمشنر سنجے بھاٹیا نے آئی این ایس خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ”رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ہوائی اڈے کے ٹرمینل-2 پر بم رکھے ہونے کی خبر دہلی پولس کنٹرول روم کو ملی تھی۔

خبر دینے والے نے بتایا تھا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-2 پر بم رکھ دیا گیا ہے۔ اگر بم کو پھٹنے سے روک سکتے ہو تو روک کر دکھاو۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!