جموں و کشمیر میں کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لیے ہم تیار ہیں: فوجی سربراہ
ہندوستانی فوجی سربراہ بپن راوت نے جموں و کشمیر میں پیدا حالات کے پیش نظر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ”ہم الرٹ ہیں۔ اگر وہ ایل او سی پر آنا چاہتے ہیں تو یہ ان پر منحصر کرتا ہے۔ ان کو جواب ملے گا۔“ جموں و کشمیر کے ماحول کا تذکرہ کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری بات چیت پہلے ہی طرح عام طریقے سے ہو رہی ہے۔ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے تھے اور امید ہے کہ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے رہیں گے۔