ضلع بیدر سے

بیدرمیں تصحیح اذان پر خصوصی کیمپ، موذنین و ذمہ دارانِ مساجد سے اپیل

بیدر: 3/اپریل(اے ایس ایم) اُمت مسلمہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اذان”اسلام کا ایک بہت بڑا شعائر ہے جو کہ عہد نبوی ؐسے آج تک اپنے اپنے وقت پر روزانہ پانچ وقت ببانگ دہل گونج اٹھتا ہے اور یہ متبرک کلمات اذان اُس وقت سے آج تک کروڑہا انسانوں کے کانوں سے ٹکرا کر سخت سے سخت دل انسانوں کے دلوں کو دین اسلام سے منّور کرتے آرہے ہیں،اور یہ سلسلہ قیامت تک جارہی و ساری رہیگا، کیونکہ ان کلمات میں اللہ تعالیٰ نے و اثر رکھا ہے کہ جو کوئی محبت سے سُنتا ہے تو اس کا دل اسکو قبول کے لئے بغیر چین سے رہ نہیں سکتا،اور ان کلمات مقدسہ سے بڑھ کر، اپنوں اور غیروں میں اشاعت دین اور دعوت اسلام کے لئے واضع اور اعلانیہ اس سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں، لیکن افسوس کہ جب ہم اپنے زمانہ کی طرف نظر کرتے ہیں تو ہماری یہ سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ایسے مقدس کلمات کو سننے کے بعد کچھ لوگوں کو تو اعتراض بھی ہونے لگتا ہے۔

اور یہ بھی افسوس کے ساتھ کہ ہماری اُمت کے ہی ایک بڑے طبقہ کو اذان کے ان مقدس کلمات سننے کے بعد بھی نماز کے لئے اپنی مصروفیات کو ترک کرنا گراں نظر آنے لگ رہا ہے۔ایسی کیا وجوہات ہیں کہ ان جلیل القدر کلمات سے طاقتور شیاطین و جنات کے بھی بھاگنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن آج یہی کلمات انسان پر بھی اثر نہیں دکھا رہے ہیں۔لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ یہی معلومات ہوتی ہے کہ صرف رسم اذان باقی رہ گئی ہے، روح اذان رخصت ہو چکی ہے، جسکی سب سے بڑی علامت نہ الفاظ اذان کی ادائیگی صحیح ہے، اور نہ ہی طریقہ اذان صحیح ہے،نہ اذان دینے والوں ہمارے یہاں قدر ہے۔

ان ہی وجوہات کی بناء پر ان مقدس کلمات کو ادا کرنے کے باوجود ثواب اور دعوت تو درکنار اسکے بر خلاف حضرات مؤ ذنین کی اذانیں وبال جان بھی بن سکتے ہیں۔(ثواب اور برکات کی محرومی کی وجہ سے) لیکن اسکی ذمہ داری مساجد کی افراد کمیٹی ہے، کہ وہ ایسے حضرات کو مؤ ذن بنائے جو اذان کے مکمل قواعد کو جانتا ہواسکے طریقہ کو بھی جانتا ہو۔اور انکی قدر کرنا بھی انہی کی ذمہ ہے، تب ہی وہ مقدس کلمات کا اثر دیکھنے میں آئیگا، ورنہ فی الحال کی طرح کوئی بھی مو ذن بن جائے، جسکی نہ اذان صحیح نہ اقامت صحیح تو یہ صرف رسمی اذان ہوگی جسکا کوئی اثر نہ ہوگا، اور یہ اذان اذان نہ رہے گی جسکو سننے کے لئے عرصۂ دراز تک بھی لوگوں کے کان ترستے تھے، اور جب سنتے تو انکی آنکھیں نم ہوجاتی تھیں روح کانپ جاتی تھی، لیکن فی زمانہ مساجد کی عمارتوں کی چکر میں اسکو عمدہ بنانے چمکانے کی فکر میں ہم سب صف بستہ ہیں لیکن اسمیں ہونے والی عبادت کو صحیح کرنے کی فکر ندارد ہے، یہی وجہ ہے کہ اثر سے بھی محروم ہے،

اس لئے افراد کمیٹی مساجد کو چاہئے کہ بالخصوص اپنے شہر بیدر کے مؤ ذنین حضرات اسی طرح اذان دینے کی دلچسپی رکھنے والے عوام کے لئے ایک نایاب موقع قاری عاصم خان سیکریٹری شریعہ بورڈ آف انڈیا بیدر کی جانب سے شریعہ بورڈ میں پانچ روزہ تصحیح اذان کے عنوان سے بتاریخ 6/ تا 10/اپریل 2021 بوقت بعد نماز ظہر تا عصر ایک کیمپ رکھا گیا ہے، جس میں اذان کی تصحیح کے بعد ایک سند شرکت سے بھی سرفراز کیا جائیگا۔

اسلئے تمام افراد کمیٹی مساجد شہر بیدر سے گذارش ہے کہ اپنے مؤ ذنین حضرات سے درخواست کرکے اس وقت کو غنیمت جان کر استفادہ کر کے اپنی محنت کو رائیگاں جانے سے بچانے کی گذارش کریں، اذان کی صحت ضروری ہے، اگر کسی مسجد میں اذان صحیح نہیں ہو رہی ہے تو اسکے ذمہ دار براہ راست افراد کمیٹی ہیں، اس لئے استفادہ کی گذارش کی جاتی ہے۔اس کیمپ میں شرکت کے لئے ایک فارم کا اجراء کیاگیا، تاکہ سہولت کے ساتھ کام کو انجام دیا جائے لہذا بتاریخ 4,5/اپریل 2021بروز اتوار،پیر بعد نماز ظہر تا عصر بمقام دفتر شریعہ بورڈ گلزار کالونی، نزد قدیم سرکاری دواخانہ، بیدر تشریف لاکر فارم حاصل کرکے داخل کر سکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع محمد عاصم خان سیکریٹری شریعہ بورڈ بیدر نے اپنے ایک تحریری بیان سے جاری کیا ہے۔8880477636،8050008659پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!