علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئیں: بیدر کے مختلف تنظیموں کی اپیل

بیدر: 10/اگسٹ(وائی آر) ریاست کرناٹک کے شمال اور ساحلی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے سبب صورتحال خاصی پریشان کن ہے۔ وزیراعلیٰ کرناٹک بی ایس یڈیورپا کے مطابق 6/ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہواہے۔ ریاست کے 17اضلاع اور80تعلقہ جات کے 1702دیہات بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3لاکھ 14ہزار 155کو بچایاگیاہے۔ جبکہ 2لاکھ 18ہزار 494اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

4,15,690ہیکٹر زمین کی فصلیں برباد ہوئی ہیں۔ 21,431مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ جبکہ 31افراد ہلاک اور 14افراد لاپتہ ہیں۔ 343جانوروں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ان اعدادوشمار میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

جس کے پیش نظر بیدر کی مختلف سماجی،ا دبی اور لسانی تنظیموں محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن بیدر، یاران ادب، اور موومنٹ آف جسٹس نے مذکورہ اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہاہے کہ ہم ضلع بیدر کی عوام اور خصوصاً سماجی کارکنان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شمالی اور ساحلی کرناٹک کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے دامے، درمے، قدمے، سخنے تعاون کریں اور چند ہ جمع کریں۔

نماز عید الاضحٰی کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجدکے باہر چندہ وصول کرنے کانظم ہو۔ چندا دینے والے دل کھول کرچندہ دیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں آپ کے دئے ہوئے چند روپئے سیلاب زدگان کے لئے نئی زندگی اور آپ کے لئے دنیا وآخرت کا بہترسامان ہوسکتاہے۔

جمع شدہ چندہ یاران ادب بید رکے دفتر موقوعہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر پر جمع کرسکتے ہیں یا پھر راست چیف منسٹر کرناٹک ریلیف فنڈ یا جماعت اسلامی ہندکرناٹک کے ریلیف اکاؤنٹ میں بھی جمع کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!