علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرکی عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدکے اوقات

بیدر: 10/اگسٹ(وائی آر)بیدر کی عیدگاہ اور مختلف مساجد میں پیر10ذی الحجہ 12/اگست کو نماز عیدالاضحی کے اوقات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

عیدگاہ قدیم محمدآباد بیدر شریف روبرو بس اسٹائنڈ بیدر میں نماز عید ٹھیک 9:30بجے صبح بلاکسی توقف اور انتظار کے اداکی جائے گی۔نماز عیدالاضحی مولانا مفتی عبدالغنی خان صاحب کی امامت میں اداکی جائے گی اور خطبہ بھی وہی دیں گے۔

جمیعت اہلحدیث کی جانب سے 7:00بجے صبح بلاکسی انتظار کے پرنس ملہ(جناب اسلم صدیقی صاحب) روبرونور کالج،حیدرآباد روڈپر شیخ مجیب الرحمن قاسمی کی امامت میں اداکی جائے گی۔

عیدگاہ چدری میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 10بجے دن حافظ وقاری محمدساجد صاحب امام مسجد نئی کمان بیدر کی امامت میں اداکی جائے گی۔

عیدگاہ میلور میں حافظ محمداکمل صاحب ٹھیک 9:30بجے نماز عیدپڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

جامع مسجد بیدر میں نماز عید ٹھیک 10بجے ہوگی۔مسجد گولہ خانہ بیدر میں 7:30بجے دن نماز عید کی ادائیگی ہوگی۔

تاریخی مدرسہ محمودگاوانؒ کی مسجد میں نماز عید الاضحی ٹھیک 8بجے اداکی جائے گی۔مسجد سوداگران تلاؤڈی بیدر میں نماز عید 8:30بجے دن اداکی جائے گی۔

مسجد رٹکل پورہ بیدر میں نما ز عید مفتی عبدالرحمن صاحب کی امات میں ٹھیک 7:30بجے دن اداکی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!