بیدر میں طلبہ تنظیم اے بی وی پی نے سیلاب زدگان کے لئے اشیائے ضروریہ جمع کیں
بیدر: 10/اگسٹ(وائی آر) اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی)بید رشاخ نے شمالی کرناٹک کے بیلگام، باگل کوٹ، گدگ سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کے سبب عوام کو ہونے والی مشکلات میں مددکی غرض سے شہر کے اہم محلہ جات کی دوکانوں پر پہنچ کر اشیائے ضروریہ، نئے کپڑے، کمبل، ٹوٹھ بر ش، اناج، دوائیں اور دیگر اشیاء جمع کیں۔
اس موقع پر اے بی وی پی کے ریاستی معاون سکریٹری ریون سدا جاڈر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں اے بی وی پی کے تحت اشیاء اور فنڈ کو جمع کیاجارہاہے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جاسکے۔ اور ہم خود سیلاب زدگان تک پہنچ کر یہ اشیاء تقسیم کریں گے۔
اے بی وی پی کے شہری صدر شانت کمار سنگولگے، آنند ڈوبالی، سائی ناسیگر، پون ماشٹی، شیوکمار کامبلے، وینکٹیش پاٹل، ستیش پنچال، منجوناتھ وغیرہ اشیائے ضروریہ کو جمع کرنے کی مہم میں موجودتھے۔