ہمناآبادمیں کےڈی پی کا اجلاس: عہدیداران کی ناقص کارکردگی پرراج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی کی برہمی
ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی قیادت میں تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں13 ماہ کے طویل وقفہ کے بعد کے،ڈی،پی، کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تما سرکاری محکمۂ جات کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے کہا کے عہدیداران حکومت تبدیل ہونے کی فکر نہ کریں حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں عہدیداران تبادلوں کا خوف نہ کھائیں جہاں پر بھی تبادلہ ہوا تو نوکری کرنی پڑے گی۔
حکومت چاہے کسی بھی پارٹی کی بنے ہمناآباد کا رکن اسمبلی میں ہی ہوں پچھلی مخلوط حکومت میں مجھ پر زائد ذمہ داری عائد کی گئی تھی جسکی بناء پر کی،ڈی،پی،میٹنگ منعقد نہیں کی گئی،رکن اسمبلی نے تمام سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے وہ اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کریں اگر کسی نے بھی اپنے فرض کے ساتھ لاپرواہی برتی تو ایسے عہدیدار کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے گا عہدیداران کی لاپرواہی کا خمیازہ مجھے بھگتنا پڑتا ہے۔
میٹنگ کے دوران رکن اسمبلی نے ہمناآباد کے سی،پی،آئی،نیامے گوڈر کو ہدایت دی کے ہمناآباد میں ٹرافک کے نظام کو مزید بہتر بنائیں،چٹگوپہ سی،پی،آئی،اور چٹگوپہ چیف آفیسر حسام الدین بابا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے چٹگوپہ میں ہوٹل مالکین اور دیگر دوکاندار سڑ ک پر اپنا کاروبار کر رہے ہیں جسکی وجہہ سے ٹرافک کے بہاؤ میں خلل اندازی ہو رہی ہے ان قبضہ جات کو برخواست کرنے کی ہدایت دی اور کہا کے ہر دن ایک لائین بنائی جائے اسی لائین کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کرنا ہو گا اور گاڑیاں کھڑی کرنی ہوگیں اگر کوئی اسکی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔
ہمناآباد بس اسٹانڈ کے روبرو نالی کی تعمیر کا کام التواء کا شکار ہوا ہے معتدد مرتبہ یہ مسلۂ اخبارات کی سُرخیاں بن چکا ہے اس مسلۂ کی وضاحت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کے نالی کی تعمیر کا مسلۂ عدالت میں چل رہا ہے جسکی بناء پر اسکا تعمیری کام روکا ہوا ہے۔ اس بات کی اطلاع چیف آفیسر کی جانب سے صحافیوں کو نہ دیے جانے پر رکن اسمبلی کی برہمی کا سامنہ کرنا پڑا ہمناآباد کے چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی کو۔
رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمناآباد میں سرکاری منصوبہ کے تحت اگر کچھ بھی تعمیر کرنا ہے تو اسکے لئیے کوئی جگہہ نہیں ہے،ہمناآباد تحصلیدار نے انکو جواب دیتے ہوئے کہا کے ہمناآباد میں 33سی،اے سائیڈ موجود ہیں،رکن اسمبلی نے ہمناآباد چیف آفیسر اور تحصیلدار کوہدایت دی کے وہ ان تمام سی،اے سائیڈ کو اپنی تحویل میں لے لیں اور اسکی حصار بندی کریں،رکن اسمبلی نے ہمناآباد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کے ہمناآباد میں لینڈ مافیہ موجود ہے۔ جبکہ چٹگوپہ اور ہیلی کھیڑ(بی) میں ایسے حالات موجود نہیں ہیں۔
اجلاس کے دوران اہلیان ہمناآباد نے سرکاری اسپتال میں بجلی کی سربراہی کی تحریری شکایت کرتے ہوئے کہا کے جنریٹر خراب ہو چکا ہے جسکی وجہہ سے ڈائیلاسیس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ رکن اسمبلی نے محکمۂ صحت کے عہدیداران سے جواب طلب کیا عہدیداروں نے کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا تو رکن اسمبلی نے فوری طور پر ضلعی ہیلتھ آفیسر سے فون پر ربط کیا اور ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکے وہ ہمناآباد کے اسپتال کا دورہ کرکے فوری طور پر اس سنگن مسلۂ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ایم،ایل،سی،ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،ڈاکٹر گوند،ای،اُو ہمناآباد تعلقہ پنچایت،رمیش ڈاکوڑگی،صدر تعلقہ پنچایت،گیتا راؤ پنڈت چدری صدر نشین بیدر ضلع پنچایت،لکشمن بڑلاء نائب صدر نشین بیدر ضلع پنچایت،کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔