علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

عیدگاہ بیدر میں نمازِ عیدالاضحی 9:30 بجے ہوگی

بیدر: 10/اگسٹ(وائی آر)جناب محمد عامر پاشاہ معتمد عیدگاہ قدیم سنی محمدآباد بیدر شریف کی اطلاع کے بموجب نئے بس اسٹائنڈکے روبرو واقع عیدگاہ بیدر میں نماز عیدالاضحی 10/ذی الحجہ برو زپیرمطابق 12/اگست ٹھیک 9:30بجے صبح بلاکسی توقف اور انتظار کے اداکی جائے گی۔

نماز عیدالاضحی مولانا مفتی عبدالغنی خان صاحب کی امامت میں اداکی جائے گی اور خطبہ بھی وہی دیں گے۔ عامتہ المسلمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وقتِ مقررہ پر تشریف لاکر حسب عمل درآمد قدیم نماز عید بیدر کی عیدگاہ میں ہی اداکریں۔ بارش ہونے کی صورت میں جامع مسجد بیدراور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں نماز عید اداکرنابہتر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!