علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر: عیدالاضحی کے موقع پرخصوصی انتظامات کے لیےفراست علی ایڈوکیٹ کی ڈپٹی کمشنرسےنمائندگی

بیدر: 9/اگست (وائی آر) 10/ذی الحجہ مطابق 12/اگست بروزپیر کو عیدالاضحی مقرر ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب ومرکزی رحمت ِ عالم کمیٹی ضلع بیدر نے آج ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو سے خصوصیت سے اس بات کامطالبہ کیاکہ عید کے روزسے مسلسل تین دن تک مسلمان اللہ کے حکم اور اس کی رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کااہتمام کرتے ہیں۔

لیکن لوگوں میں غیریقینی سی کیفیت محسوس کی جارہی ہے۔ لہٰذا آپ سے پرزور مطالبہ کیاجاتاہے کہ اس عید کے موقع پر خصوصیت سے غیر سماجی عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے اور خصوصی پولیس بندوبست کرتے ہوئے حالات کو سازگار بنائے رکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو نے مناسب انتظامات کے لئے ہدایت جاری کرنے کابھرپور تیقن دیاہے۔ اور انہوں نے کہاہے کہ عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر پر ہی موجودرہیں گے۔ کسی بھی قسم کی فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

تعاون دینے پر فراست علی ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر سے اظہار تشکرکیا۔ اور مسلمانان بیدر سے یہ اپیل کی ہے کہ دورانِ قربانی کسی بھی قسم کے قابل اعتراض عمل سے ممکن حدتک اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!