بیدرسےنکالی گئی پرکاش یاترا کا احمد آبادمیں استقبال
بیدر: 9/اگست (وائی آر) سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی555ویں سالگرہ ماہ نومبر میں منائی جانے والی ہے۔ اس ضمن میں ماہ جون میں بیدر سے ایک یاترا نکالی گئی تھی جو ہندوستان کے 19ریاستوں تک پہنچنے والی ہے۔
اس حوالے سے گرونانک پربندھک کمیٹی بیدر کے مطابق گرونانک پرکاش یاترا کا دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی استقبال کررہے ہیں۔ راجستھان کے اودئے پورمیں مسلمانوں نے اس پرکاش یاترا کااستقبال کیا۔
اسی طرح جب یہ یاترا احمد آباد پہنچی تو وہاں کے مسلمانوں نے بھی یاترا کے سکھ خادمین کو پھول پہنا کر استقبال کیا۔ امن، بھائی چارہ اور یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی یہ یاترا مبینہ طورپر ماہ نومبر کو بیدر واپس پہنچے گی۔