مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی دیا استعفیٰ
نئی دہلی: ایک طرف مودی کابینہ کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور دوسری طرف لگاتار مرکزی وزراء کے ذریعہ استعفیٰ کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک اور ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت 11 مرکزی وزراء نے پہلے ہی مودی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی اپنا اپنا استعفیٰ نامہ پیش کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جن وزراء کے کام سے پی ایم مودی ناراض ہیں، انھیں استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح سے ہی یکے بعد دیگرے کئی وزراء نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔