تازہ خبریںخبریںقومی

سابق وزیر خارجہ سشما سوارج کا انتقال، ایمس میں لی آخری سانس

سابق وزیر خارجہ سشما سواراج کا آج انتقال ہو گیا۔ دورہ قلب پڑنے اور حالت بےحد نازک ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان پر نگاہ بنائے ہوئی تھی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

دریں اثنا کانگریس پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر کے سشما سوراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

فی الحال ایمس میں سشما سوراج کے شوہر اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان موجود ہیں۔ ان کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی تھی اور 10 دسمبر 2016 کو ایمس میں ان کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی۔

بیماری کی وجہ سے سشما سوراج نے 2019 میں لوک سبھا انتخاب بھی نہیں لڑا تھا۔ سشما سوراج 2014 میں جہاں مرکزی وزیر خارجہ بنی تھیں وہیں انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!