جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ختم کیے جانے پر کیا پاکستان اٹھائے گا بڑا قدم!
ہندوستان کے ذریعہ جموں و کشمیر ریاست کے درجے کو بدلے جانے کے بعد پاکستان کے صدر عارف علوی نے منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے سربراہوں کو اس میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
پاکستانی بری افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا، فضائیہ سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان اور بحریہ اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل ظفر محمود عباسی اور جوائنٹ ایمپلائی کمیٹی کے سربراہ جنرل زبیر محمود حیات خصوصی پارلیمانی اجلاس میں موجود رہیں گے۔ دنیا سماچار کے مطابق حکومت ہند کے ذریعہ لیے گئے فیصلہ کے بعد حالات پر مشترکہ اجلاس میں تجزیہ کیا جائے گا۔

