ضلع بیدر سے

بیدر: قرآن اسٹڈی سرکل برائے خواتین، شرکت کی اپیل

بیدر: 7/جنوری (وائی آر) انتظامی کمیٹی مسجد سوداگران، تلاوڈی بیدر کے بموجب خواتین کے لئے ہفتہ واری قرآن اسٹڈی سرکل ہرپیر کو 2:30بجے تا3:30بجے دوپہر مسجد سوداگران، تلاوڈی کی اجتماع گاہ خواتین میں عالمہ ناظمہ نسرین صدر معلمہ جامعتہ الاسراء اسلامیہ اور عالمہ وفاضلہ زینب بتول کی زیرنگرانی رکھاگیاہے۔

فہم ِ قرآن سے دلچسپی رکھنے والی خواتین اس اسٹڈی سرکل میں شریک ہوکر استفادہ کرسکتی ہیں۔ اسی طرح خواتین کاہفتہ واری اجتماع اسی مسجد کے اجتماع گاہ خواتین میں ہر جمعرات کی دوپہر 2:30بجے تا4بجے رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!