سماجیمضامین

محبت ایک پاک جذبہ ہے، جسکی منزل صرف نکاح اور آغوشِ شوہر ہے۔

چودھری عدنان علیگ

آج بہت وقت بعد دوستوں میں بیٹھنے کا موقع ملا شادی کا رنگین موسم تھا اور اکثر پرانے دوست سب جمع تھے ذکر کچھ منچلوں نے محبت کا کردیا اور ایک دوسرے کی ناکام محبت کی کہانیاں سبکی زبانوں پر گشت کرنے لگیں
خیر دوستوں کے سنگ یہ ٹاپک اور بھی دلچسپ ہوگیا تھا میں نے بھی سنا کچھ کہا بھی اور ان کہانیوں سے بہت کچھ سیکھا بھی.

خیر میں محبت کو غلط کہو یا نہ کہو میں خود اس میں کنفیوز ہوں پر میں اتنا جانتا ہوں کہ محبت تو ہو ہی جاتی ہے نا چاہتے ہوئے بھی ۔ مگر اسکی منزل کوئی سڑک کوئی پارک کوئی ہوٹل کوئی قیفے کوئی بیوٹی پارلر کے سنگل روم میں نہیں ہوتی … بلکہ محبت ایک پاک جذبہ ہے جسکی منزل صرف نکاح اور گھر کی چہار دیواری اور پردہ اور آغوشِ شوہر ہے۔

جو لوگ پارکوں اور ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر محبتوں کے دوہے گاتے ہیں ہزار قسمیں اور وعدے کرتے ہیں وہ یقیناً اس دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے اور مکار لوگ ہیں وہ بس کھیلنا جانتے ہیں ناٹک کرنا اور چسکیاں لینا انکا خاص فعل ہوتا ہے خدارا ایسے نام نہاد عاشقوں اور معشوقاؤں سے دور رہیے ورنہ جوانی کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت بھی کھو بیٹھو گے. کیونکہ جس کی بنیاد جسمانی تقاضوں پر ہوں وہ محبت ہر گز نھی ہوسکتی محبت کا تو مطلب ہی عزت احترام پاکیزگی ہے ناکہ کافی شوپ پام ٹریز. پِزّہ ھٹ وغیرہ وغیرہ کی رنگینی.

آپ خود کارس اور فلیٹوں کی حجلہ عروسی کی داستانیں اٹھا کر دیکھلو اور انکے مرتکب لوگوں کے انجام دیکھلو کیا تھے وہ اور کیا ہوگیے..میں بتادو کہ یہ ایک بہت ہی عمیق اور گندی دلدل ہے اس دلدل کا شروعاتی لمحات میں ہر کوئی شکار ہوجاتا ہے.

اگر آپ بیتی بتائے جائے تو میں بھی کسی زمانے میں عشق کی معراج حاصل کرنے والا تھا لیکن ضمیر نے چیخ لگادی اور کان پکڑ کر اس چیز سے ہمیشہ کے لیے دور کردیا. اس میں کسی کی کوئی غلطی نھی تھی نوجوانی میں ایسے کیسیز ہوجاتے ہیں بہک جاتا ہے۔

انسان کیونکہ بہکنا اسکی فطرت ہے لیکن سنبھلنا اسکی کامیابی کی ضمانت ہے خدارا محبت کو ناپاک مت کیجیے محبت کے نام پر ننگا ناچ مت رچائیے محبت کے نام پر اپنی عزتوں کو پامال مت کیجیے یہ دل کی صدا ہے خدا کرے کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات.

خدا کے لیے اپنی قسمتوں کو بدبختی میں مت بدلیے اپنے مستقبل میں ایسے زخم مت بھریے جو کبھی مندمل نھی ہوتے ہیں ایسے سوراخ مت کیجیے جو ہمیشہ کے لیے کھل جاتے ہیں اور ان سے برائ بدکاری زناکاری عیاشی قلبی قساوت ٹپکتی رہتی ہے.اور ہوش کے ناخن لیجیے…

کوئی بھی میرا بھائی اور بہن مت کیجیے یقین کسی ایسے شخص پر جو پیار جتا جتا کر بات کرنے کا جھوٹا پیار دکھاتا ہو اور وہ ساری باتیں کرتا ہو جو ایک شوہر اور بیوی کے درمیان ہوا کرتی ہیں باقی اسکے علاوہ اس سے کچھ نھی آتا ہو نہ دین کا پتہ نہ دنیا کا جو شخص اپنے خالق کا نھی ہوسکتا وہ تمہارے کیسے ہوسکتا ہے کبھی نھی جسکو تمہارے کل کی فکر نھی ہے وہ خاک محبت کریگا جسکو نہ تمہاری آخرت کی فکر اور نماز روزے کی فکر. عام طور سے ان عاشقوں کو خدا انکے بریک ایپ ہونے کے بعد یاد آتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ ساری گندگی کرتے ہیں جس سے زمین و آسمان ہل جاتے ہیں۔

بچائیں خود کو ایسے آوارہ گلی کے لوفر عاشقوں سے کیونکہ وہ کبھی اعتبار کے قابل ہو ہی نھی سکتے جو اپنا مستقبل نھی سنوار سکتا وہ خاک تمکو خوش رکھیگا جسکو اپنی آخرت کی فکر نھی وہ خاک تنہارے کل کی فکر کرلیگا نھی نھی ہر گز نھی. نھی کرنا اعتبار ایسے لوگوں پر.. کبھی اعتبار نا کرنا ایسے شخص کی محبت پر جو تمہیں برائی کے کاموں سے نا روکے سکے اور نیکی کی طرف نا لے جائے جو نماز ادا نا کرے ۔اور ادا کرنے کی تلقین نہ کرے.

خاک محبت کر سکتا وہ جو بے پناہ محبت کرنے والے سے اسکی ابدی زندگی سنوارنے کی تلقین نھی کرتا ہے باتیں کرتا ہے سب۔۔۔ لیکن کبھی گناہوں کو چھوڑنے کا تذکرہ نھی کرتا ملاقات کرتا ہے لیکن جسمانی تقاضے سے. خاک اسکی محبت میں شدت محسوس ہوگی جو کبھی بھلائ کے کام کے لیے یاد نھی کرتا. خود سوچیے جو تمہیں قبر کی وحشت سے نہیں بچا رہا دنیا کی معمولی وحشتوں سے خاک بچانے لگا ۔۔۔
سب دھوکا ہے ۔۔۔
جھوٹ ہے۔۔۔۔
فریب ہے ……..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!