گھر کی دیوار اور چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک
بسواکلیان: 3اگست (کے ایس) بسواکلیان تعلقہ دھنورامیں ٹین شیڈ کا چھت کل رات درمیانہ شب گرنے سے ایک 55 سالہ شخص وینکٹ نامی برسر موقعہ ہلاک ہو گیا۔
اس حادثہ کے بعدرکن اسمبلی بسوا کلیان بی نارائین اور تحصیلدار سویتا رانی نے موقع ورادت پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تعلقہ پنچایت کی جانب سے پچاس ہزار 50,000 رو پئے مرحوم کے ورثہ کو دیا گیا۔میڈیا کےاس سوال کیا کہ حکومت کی جانب سے مزید چار لاکھ روپئے دئیےجائینگے یا نہیں؟
رکن اسمبلی نے کہا کہ دیئے جائینگے لیکن دفتری کام میں تاخیر ہوگی۔ اکرام کھادی والے ہیلپ لائن نے بتایا کے گزشتہ ایک ماہ قبل چھلہ گلی، بسواکلیان میں ایک ہی خاندان کے 6افرادکی چھت گرنے سے موت واقع ھوئی تھی۔
اس وقت کےچیف منسٹر کمار سوامی نے یہاں آکر مرنے والوں کی ورثہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے 25 لاکھ اپنے فنڈ سے جاری کیا تھا۔ اور کمزور گھروں کی جلد از جلد مرمت کا اعلان کیا تھا لیکن ضلع انتظامیہ ابھی تک حرکت میں نہیں آیا، کیا ابھی انتظامیہ کو مزید اموت کا انتظار ھے؟