تلنگانہریاستوں سے

حیدرآباد میں پھر ہوگا لاک ڈاؤن!

حیدرآباد: 28/جون- حیدرآباد میں پھر ایک مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے  حکومت غور کررہی ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس سلسلے میں آینده تین چار دن میں قطعی فیصلہ لینے والے ہیں۔ ایک اعلی سطحی اجلاس میں چیف منسٹر نے عہدیداروں سے گریٹر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رائے لی کہ کیا حیدرآباد میں پھر ایک مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر وائرس کو قابو میں لایا جا سکتا ہے؟ جس پر عہدیداروں نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش کی۔ بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن دو ہفتوں کے لئے ہوسکتا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!