بیدرسرکاری اسپتال کے سامنے 3سالہ معصوم لڑکےکی نعش دستیاب
بیدر: 2/اگست (وائی آر) بیدرسرکاری اسپتال کے سامنے ایک درخت کے نیچے 2-3سال کا غیرشناخت شدہ لڑکے کی نعش 28جون 2019کو ملی ہے۔ اس تعلق سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاگیاہے۔
بچہ کانام اور مقام کا پتہ نہیں ہے۔ اگر کچھ پتہ ہوتو بید رنیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے لینڈ لائن 08482-226704 یاپھر سب انسپکٹر کے فون نمبر9480803446 پررابطہ کرنے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے بتایاہے۔