ریاستوں سےمہاراشٹرا

سنگرام پور: مسلم قبرستان کو راستہ نہیں دیا گیا تو 15 اگست کو دھرنا دینے کا انتباہ

بلڈانہ: 2اگست (ذوالقرنین احمد) سنگرام پور ضلع بلڈانہ میں مسلم قبرستان کو راستہ نہ ہونے کی وجہ سے تعلقہ کے افراد کو کئی سالوں سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جب کبھی کسی مسلمان کا انتقال ہوتا ہے جنازے لے جانے کیلے بہت مشکل ہوتی ہے۔ کئی سالوں سے نگر پنچایت کو میمورینڈم کے زریعے راستے کا مطالبہ کیا گیا لیکن نگر پنچایت کی طرف سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

پچھلے مہینے ۵ جولائی ۱۹ سے ۶ جولائی ۱۹ تک سنگرام پور کے افراد اپنے مطالبہ کیلے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اس وقت کام شروع کرنے کیلے ۷ دن کی مہلت دے کر دھرنا ختم کیا گیا تھا۔ لیکن ایک مہینہ گزرجانے کے بعد بھی نگر پنچایت کی طرف سے کوئی عمل دخل نہیں کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے وہاں کے مسلمان پریشانیوں کو برداشت کرتے آرہے ہیں۔ اسی تعلق سے جمعہ کے دن ۳ بجے سیکڑوں مسلمانوں نے نگر پنچایت میں میمورنڈم پیش کرنے کیلے پہنچے تھے لیکن وہاں نگر ادھیکش اور نائب ادھیکاری موجود نہیں تھے۔

جبکہ انہیں میمورنڈم کے تعلق سے پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔اس لیے وہاں پہنچے مسلمانوں نے کرسی کو میمورینڈم دیا اور انکے خلاف نعرے بازی کی، اور سبھی افراد نے یہ فیصلہ کیا کہ راستے کا ۱۵ اگست سے پہلے کام نہیں شروع کیا گیا تو ۱۵ اگست کے دن نگر پنچایت کے سامنے امرن اپوشن کا انتباہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!