بیدرضلع بیدر سے

ایم ایل سی اروند کمارارلی نے لیبر طبقہ میں راشن کٹس تقسیم کئے

بیدر:17/جولائی (وائی آر) کرناٹک راجیہ تعمیراتی اور دیگر مزدور کلیان منڈلی محکمہ کے تحت لیبر طبقہ میں راشن کٹس کی تقسیم کا کام بیدر شہر کے ناودگیری میں عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے اپنے دفتر موقوعہ جنواڑہ روڈ، نزد پانی کی ٹنکی بیدر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جہاں لیبرطبقہ سے تعلق رکھنے والے مزدورخواتین میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر اروندکمارارلی ایم ایل سی نے کہاکہ کورونا مکت کرناٹک کے لئے ضروری ہے کہ ہم ماسک کااستعمال کریں۔ سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ویکسین لیں۔ مسٹر تتھاگت، مسٹر راجو اوردیگر عملہ موجودتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!