ریاستوں سےکرناٹک

ٹیپو جینتی کو منسوخ کرنا حکومت کرناٹک کا بدبختانہ فیصلہ: ویلفیئر پارٹی

بنگلورو:31جولائی (پریس ریلیز)میڈیا سکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹکاکے بموجب اراکینِ اسمبلی کو خرید کر جمہوریت کا جنازہ نکالنے والی کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ٹیپو جینتی کو منسوخ کرنے کا جو فیصلہ لیا ہے،ویلفیر پارٹی آف انڈیا، کرناٹکا اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ریاست میں کہیں سوکھے کی وجہ سے کسان پریشان ہے تو کہیں شدید بارش کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے،ایسے میں کرسی کی لالچ میں ہوٹلوں اور رسارٹوں میں موج مستی کرنے والے یہ عوامی نمائندے،حکومت بنے پر ان مسائل کی جانب توجہ دینے کے بجائے،ٹیپو سلطان کی یوم ولادت جو کے ابھی تین ماہ بعد آنے والی ہے،اس پر فیصلہ لیتے ہوئے اس کو سرکاری طور پر منانے کے پچھلے حکومت کے فیصلے کو منسوخ کیا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرناٹک کی یہ بی جے پی حکومت آئندہ دنوں میں اقلیتوں کے ساتھ کسی طرح کا روایہ اختیار کرنے والی ہے۔

ویلفیئر پارٹی اس فیصلے کی مخالفت اور مذمت اس لئے بھی کرتی ہے کے حکومت حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کو ایک مذہب سے جوڑ کر اس مذہب سے اپنی نفرت کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا ہے،جبکہ ٹیپو سلطان شہیدؒ اس ملک کی آزادی کے پہلے شہید ہیں،ٹیپو سلطان عام بادشاہوں کی طرح صرف اپنا اقتدار بچانے کے لئے جنگ کرنے کے بجائے،اس ملک کو انگیزوں کے چنگل سے آزاد کرنے کے لئے لڑائی لڑی ہے،ایسے مجاہدِ آزادی کو صرف اس بنیادپر بدنام کرنا اور اُن کی مخالفت کرنا کہ وہ مسلمان تھے انصاف کے تقاضے کے خلاف ہے۔

ویلفیئر پارٹی عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کی پرزور مخالفت کریں اور حکومت کو مجبور کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!