کانگریس کے سنجے سنگھ نے پارٹی اور راجیہ سبھا رکنیت سے استعفی دے کر بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان
نئی دہلی: کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے راجیہ سبھا رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیانائیڈو اورکانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو بھی خط لکھ کر اپنا استعفی دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے۔ مسٹر سنگھ اترپردیش کانگریس کے اہم لیڈروں میں مانے جاتے ہیں۔ لوک سبھا میں وہ مینکا گاندھی سے الیکشن میں شکست کھا گئے تھے۔ وہ 2014سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔