شاہین ادارہ جات، بیدرکو جنوبی ہندوستان کا بیسٹNEET ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 2019 سےنوازا گیا
بیدر: 30 جولائی(اےاین ایس) محمد توصیف میڈیکیری کی اطلاع کے مطابق بلائینڈ ونک مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب میں شاہین ادارہ جات بیدر کو جنوبی ہندوستان کا بہترین نیٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ- انڈیا لیڈرشپ ایوارڈ-2019 سےنوازا گیا۔
یہ تقریب اتوارکوشہر بنگلور کے مشہور تاج ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں شاہین ادارہ جات بیدر کی نماندگی کررہےتوصیف میڈیکیری نےجنوبی ہند کی معروف اداکارہ دیامرزا کے ہاتھوں اس ایوارڈ کو حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہین اداراجات شہر بیدر،اب قومی سطح پر ایک معروف ادارے کے طور پر اپنی شناخت بنا چکا ہے۔ امسال تقریباً 450 سے زائد طلبہ و طالبات نے حکومت کی جانب سے چلائے جارہے میڈیکل کالجز میں مفت میں اپنی سیٹیں حاصل کرنے کی کامیاب کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ شاہین ادارہ جات کی جانب سے پچھلے 5 سالوں میں تقریباً 1000 سے زائد مفت سرکاری میڈیکل سیٹیں حاصل کرنے میں نمایاں طور پر رول ادا کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے تقریبا 1:6طالب علم کی بنیاد پر استادوں کا تناسب ہے۔ جہاں پرانتہائی نگہداشت کےساتھ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یاد رہے شاہین ادارہ جات، بیدرکی جانب سےملک بھر میں تقریبا 43 ادارے چلائے جا رہے ہیں۔