مسلمانوں میں معاشرتی بگاڑکے سد باب کےلیے مسلم پرسنل لاء بورڈ سرگرم عمل، اتحادِ ملت ناگزیر: مولانا کریم الرحمن ندوی
بلڈانہ: 29 جولائی (ذوالقرنین احمد) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نمائندوں کا دورہ ۲۷ جولائی سے ۲۹ جولائی تک بلڈانہ ضلع میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل کے تعلق سے ہوا ۲۹ جولائی کو نورالاسلام مسجد میں بعد نماز عصر ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ممبرا سے تشریف لائے مولانا کریم الرحمن ندوی صاحب نے اپنی تقریر میں حالت حاضرہ سے متعلق مختصر انداز میں بہت اہم مسائل پر روشنی ڈالیں،
مولانا نے بورڈ کے مقصد کے کوبیان کرتے ہوئے کہا کے جس طرح بورڈ شریعت میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتاہے ،اور قانونی اعتبار سے اسکا دفاع کرتاہے،اسی طرح اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذریعہ ہمارے اندرونی خرابیوں کو دور کرنے کی مسلسل جدوجہد کررہاہے۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بلا تفریق جماعت و مسلک بورڈ کے پیغام پر عمل کریں۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی میں معاشرے کے بگاڑ کو ختم کرنے کے تعلق سے مختلف پروگرام عمل میں لانے کیلے ہر علاقے میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ مسلمانوں میں جو معاشرتی بگاڑ پیدا ہوچکا ہے اسکے سد باب کیلے بورڈ عملی اقدامات کرنے کیلے سرگرم عمل ہے۔
معاشرتی بگاڑ جس میں نوجوانوں کی بے راہ روی، موبائل فون کے زریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال، شادیوں میں شان و شوکت کے نام پر لاکھوں روپیہ پانی کی طرح بہا دینا، یہ فضول خرچی ہے غریب والدین یہ سب برداشت نہیں کر پاتے ہیں۔ اور انکی بیٹیاں اس کی وجہ سے خودکشی کر لیتی ہے یا پھر سسک سسک کر عمر گزار دیتی ہے۔ مزید کہاں کے آج ضرورت ہے کہ ہمارے محلے کے مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے انکی ضروریات زندگی کا خیال رکھا جائے۔
نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا عشق کے نام پر غلط اقدامات اور مرتد ہوجانے پر افسوس ظاہر کیا، مسلمانوں کے جو معاشرے سے متعلق مسائل ہے۔ اسے متحد ہوکر حل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ مزید کہاکے ہم اپنے مسلک پر قائم رہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اصلاح معاشرہ کمیٹی سے جڑ کر کام کرے۔ بورڈ نے ایسے پروگرام تیار کیے ہے کہ جس میں کسی بھی مسلک کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
مولانا آصف علی صاحب نے مختصر انداز میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کے عنوانات سے متعارف کروایا، اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذمہ داروں نے سبھی مساجد کے ذمہ داروں کو ساتھ لیکر کمیٹی کی تشکیل دینے کیلئے تعلقہ کے کنوینرز کو ذمہ داری دی ہے۔ کے وہ ایک مہینے میں پورے تعلقہ میں کمیٹی کو تشکیل دے کر اسکی رپورٹ پہنچائے۔
اس موقع پر ناندیڑ کے ذمہ دار نصر اللہ خان صاحب، بلڈانہ ضلع کے معاون کنوینر مفتی انیس الدین صاحب اشرفی، مولانا عرفان صاحب اشرفی، موجود تھے۔ کافی تعداد میں افراد نے اس میٹنگ کی میں شرکت کی۔