تلنگانہریاستوں سے

ظہیرآباد: آئیٹا کے زیراہتمام مضمون نویسی مقابلہ جات و جلسہ تقسیم انعامات

ظہیرآباد: 2/ستمبر(پی آر)آئیٹا ظہیرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے طلبہ کے لئے بعنوان “میرے مثالی مجاہدآزادی” اور اساتذہ کےلئے “تحریک آزادی کے گمنام مجاہدین “مختلف کالجس اور اسکولس میں منعقدہ مضمون نویسی مقابلوں میں کامیابی پر تقسیم انعامات تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل کالج نے کہا کہ آئیٹا اساتذہ کی ایک ملک گیر تنظیم ہے جو اساتذہ اور طلباء میں تعلیمی رجحان پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے آئیٹا کے ذمہ داران اور انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ ہندوستان کی تاریخ مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ان مجاہدین کے کارناموں کو انٹرنیٹ کے ذریعے محفوظ کرنا اور اگلی نسلوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے طلباء کو ریسرچ کے لئے آمادہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں پرنسپل کے ہاتھوں ایوارڈز کی تقسیم عمل میں آئی اسکول سطح پر خواجہ قطب الدین آر ایل آر اسکول انعام اول سمرن فاطمہ گورنمنٹ اسکول قصاب گلی سید مقیم الدین مدرسہ ۔جونیر کالج سطح پر ضحی شیرین اور سمیرہ نازنین سال دوم گورنمنٹ جونیئر کالج اور ڈگری سطح پر ثانیہ تسکین اور تانیہ تحسین بی ایس سی سال دوم گورنمنٹ ڈگری کالج اردو اور فرحین بیگم سال آخر اور نیلوفر پٹیل انگریزی میں اور اساتذہ سطح پر محترمہ ثمرین سلطانہ اور منہاج بیگم عوامی اسکول ٹیچرس کو ایوارڈز پیش کئے گئے ایوارڈ مومنٹو کتب اور سرٹفیکٹ پر مشتمل رہا 50 حصہ لینے والوں کو بھی انعامات سے نوازاگیا۔

اس پروگرام کو وائس پرنسپل ڈاکٹر رویندر ریڈی اسسٹنٹ پروفیسر وصدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر محمد غوث آئیٹاتلنگانہ، میڈیا ممبر محمد معین الدین امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مقامی صدر آئیٹا خواجہ نظام الدین نے افتتاحی کلمات اداکئے سیکرٹری سید عبدالحفیظ نے نظامت کی جبکہ ڈاکٹر عائشہ بیگم اسٹیٹ اڈوائزری کونسل ممبر نے اظہار تشکر پیش کی اس موقع پر لکچررس بدر سلطانہ تنویر صدیقی محمد مظفر محمد واجد کے علاوہ اساتذہ عبدالمجید قیصر غوری اورطلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!