ہمنا آباد میں آوارہ مویشیوں کی کثرت، بلدیہ کی کاروائی ناگزیر
ہمنا آباد: 27 جولائی (ایس آر) ہمنا آباد کے بلدی حدود میں آوارہ مویشیوں کی کثرت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ہمناآباد کی عوام مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آوارہ مویشی گروہ کی شکل میں ہمنا آباد کے اہم راستوں کلور روڈ،نور خان اکھاڑہ، قدیم قومی شاہراہ پرمصرو فاوقات میں اس پر اپنا قبضہ جما لیتے ہیں جسکی وجہہ ٹرا فک کے بہاؤ میں خلل اندازی ہورہی ہے او ر ان مویشوں کی وجہہ سے ہر دن کو ئی نہ کوئی حادثہ ہونا عام بات سی ہوگئی ہے۔
ان مویشیوں کی وجہہ سے ترکاری فروش اور پھل فروشوں کو ہردن کچھ نہ کچھ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ مویشی ذرا سی غفلت ہونے پرپھلوں اور ترکاریوں کو اپنی غذا بنا لیتے ہیں۔ان مویشوں کی اپس کی لڑائی بہت خطرناک ہوتی ہے انکی لڑائی میں اکثر راہ چلتے راہ گیر بری طرح سے زخمی ہو جاتے ہیں۔مذکورہ تمام مسائل پر بلدی عملہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔
اہلیان ہمناآباد نے بلدی حکام سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہیکہ صرف آوارہ مویشوں کے خلاف کاروائی نہ کی جائے بلکہ آواروہ کتوں اور خنزیروں کے خلاف بھی کاروائی ہو کیونکہ انکی آباد میں بھی ہر دن اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بھی عوام کے لئیے مصیبت بن رہے ہیں۔