ایڈی یورپا وزیراعلی بننے پر ہمناآباد میں بی جے پی کا جشن
ہمنا آباد: 27 جولائی (ایس آر) ایڈی یو رپا کرناٹک کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ہمناآباد یونٹ کی جانب سے ضلعی نائب صدر شیوانند منٹھالکر کی قیادت میں جشن منایا گیا بی جے پی کے کارکنان نے ہمناآباد کے اہم چوراہوں پر زبردست آتشبازی کی اور گلے ملکر ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔
اس موقع پر سومناتھ پاٹل،سید الیاس مہدی،محمد ظہیر،محمد عبدالستار،راگھوجاجی،رکن بلدیہ وجئے کمار دُرگت،پربھاکر ایڈوکیٹ،کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔