ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او، مہاراشٹر کے صدر سلمان احمد گرفتار، فوری رہا کرنے طلبا تنظیموں کامطالبہ

ممبئی: 6/فروری۔ مہاراشٹر پولیس نے جماعت اسلامی کی طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، مہاراشٹر کے صدر سلمان احمد کو گرفتار کرلیا ہے ان کے خلاف بعض میڈیا میں بھڑکاو والے بیان دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری سے قبل سلمان احمد نے میڈیا میں ان کے خلاف ہوئی رپورٹنگ کی مذمت کی۔اور ان سے منسوب بیان کو غلط قرار دیا تھا۔

سلمان احمد نے  اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ الیکٹرانک میڈیا ان کے بیان کوتوڑمروڑ کر اورانتہائی غلط طریقہ سے پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پورے بیان میں میں نے کوئی غیردستوری بات نہیں کہی ہے۔ہماری لڑائی دستورکے دائرے میں ہے ،ہم دستور بچانے کیلئے لڑائی لڑرہے ہیں تب ہم کیسے دستورکے خلاف بات کہے سکتے ہیں۔ میڈیا میری تقریر میں سے کچھ حصہ دکھلاکر گمراہی پھیلانے کی کوشش کررہاہے۔

سلمان احمد نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ دستور کو ختم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ شاہین باغ جیسی تحریک جڑ پکڑسکے، من مانے الزامات لگاکر عوام کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!